کامیاب
اہم اطلاع: آن لائن درخواست قبول نہیں ہوگی — فزیکل فارم بذریعہ کورئیر/پوسٹ ارسال کریں یا واٹس ایپ پر رابطہ کریں: +92 319 3154867
Logo
تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان سے منسلک و منظور شدہ

شعبہ الحاق و رجسٹریشن

جامعہ سیدہ خاتونِ جنت — Jamia Syeda Khatun e Jannat
مدارس، جامعات، اکیڈمیز اور ٹیوشن سینٹرز کے الحاق و رجسٹریشن کا سرکاری شعبہ
رجسٹرڈ ادارہ — Registered Institution
0
ممبرشپ پیکیجز
0
معیارات و شرائط
0
امتحانی آپشن
0
% قابلِ اعتماد
فوری رابطہ
AFFILIATION FORMS

الحاق فارمز

تینوں فارمز کو غور سے پڑھیں، HD PNG یا PDF میں محفوظ کریں، پرنٹ کریں، مکمل بھریں اور دستخط و مہر کے ساتھ بذریعہ کورئیر/پوسٹ ارسال کریں۔

1
درخواست فارم برائے الحاق و رجسٹریشن
Affiliation Application Form
Affiliation Form 1 - Jamia Syeda Khatun e Jannat
بڑا کریں
2
تفصیلی معیارات و شرائط برائے الحاق
Detailed Standards & Conditions
Affiliation Conditions Form 2 - Jamia Syeda Khatun e Jannat
بڑا کریں
3
امتحانات و دستاویزات کی ترسیل
Exam Rules & Document Submission
Exam Rules Form 3 - Jamia Syeda Khatun e Jannat
بڑا کریں
واٹس ایپ پر فارم بھیجیں
MEMBERSHIP PACKAGES

ممبرشپ پیکیجز و فیس

اپنی ضرورت کے مطابق پیکیج منتخب کریں اور واٹس ایپ پر رابطہ کریں

پیکیج ریحان
Validity: 1 Year
صرف عامہ خاصہ (میٹرک/انٹر لیول)
5,000 روپے
مکمل درس نظامی (عامہ تا عالمیہ/ایم اے)
7,000 روپے
پیکیج فردوس
Validity: 3 Years
صرف عامہ خاصہ (میٹرک/انٹر لیول)
12,000 روپے
مکمل درس نظامی (عامہ تا عالمیہ/ایم اے)
16,000 روپے
فیس ادائیگی کا طریقہ
فیس ادائیگی کے بعد بینک ٹرانزیکشن کی تفصیل (بینک کا نام، اکاؤنٹ نام، ٹرانزیکشن ID، تاریخ و وقت) الحاق فارم میں درج کریں اور رسید کی کاپی فارم کے ساتھ منسلک کریں۔
بینک کی تفصیل اور اکاؤنٹ نمبر کے لیے واٹس ایپ نمبر 03193154867 پر رابطہ کریں۔
STANDARDS & CONDITIONS

معیارات و شرائطِ الحاق

درج ذیل تمام معیارات پر پورا اترنا لازمی ہے۔ کسی بھی شرط کی خلاف ورزی پر الحاق منسوخ کیا جا سکتا ہے۔

1
نظریاتی و مسلکی معیارات
  • ادارے کا مہتمم، انتظامیہ اور تمام تدریسی عملہ عقیدہ و عمل میں پکا سچا "اہلسنت والجماعت (حنفی بریلوی)" ہو۔
  • ادارے کے نصاب یا لائبریری میں کسی بد مذہب، گستاخ یا گمراہ فرقے کی کتب یا مواد ہرگز موجود نہ ہو۔
  • ادارے کا تعلق کسی بھی کالعدم تنظیم (Banned Outfit) یا ملک دشمن گروہ سے نہ ہو۔
  • مہتمم کو 100 روپے کے اسٹامپ پیپر پر حلفیہ اقرار کرنا ہوگا کہ وہ "مسلک اہلسنت" کا پیروکار ہے۔
2
تعلیمی معیارات
  • درسِ نظامی پڑھانے والے اساتذہ کا باقاعدہ سند یافتہ (Qualified) ہونا ضروری ہے — تنظیم المدارس، کنز المدارس یا مستند بورڈ کی ڈگری/سند ہو۔
  • ادارہ صرف تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کا منظور شدہ نصاب (Syllabus) پڑھائے گا۔
  • ہر سال کم از کم 50 سے 60 فیصد پاسنگ رزلٹ لازمی ہے — مسلسل فیل یا غیر حاضری پر الحاق منسوخ۔
  • طلباء کی حاضری کم از کم 75 فیصد ہونا ضروری ہے تاکہ داخلہ بورڈ کو بھجوایا جائے۔
  • ہر طالبہ کی ماہانہ تعلیمی رپورٹ جامعہ کے ای میل، ویب سائٹ یا واٹس ایپ پر ارسال کرنا لازمی ہے۔
3
انتظامی و دفتری معیارات
  • تمام طلباء کا مکمل ریکارڈ (داخلہ فارم، CNIC/ب فارم، سرپرست نمبر) رجسٹر یا ایکسل فائل میں رکھنا لازمی ہے۔
  • مہتمم و ناظمین کے پاس اصل اور ویلیڈ قومی شناختی کارڈ (CNIC)، دینی و عصری سرٹیفکیٹ ہونا ضروری ہے۔
  • ادارے کے لیٹر پیڈ پر الحاق کی درخواست لکھ کر جمع کروانا لازمی ہے۔
  • مدرسے کے پاس ایک فعال واٹس ایپ نمبر اور ای میل ہونا ضروری ہے۔
4
عمارت و سہولیات (فزیکل مدارس)
  • عمارت ہوادار، روشن اور تعلیمی ماحول کے لیے موزوں ہو۔ کرایے کی عمارت ہو تو کرایہ نامے (Rent Agreement) کی مصدقہ کاپی منسلک کریں۔
  • اگر پہلے کسی بورڈ سے رجسٹرڈ ہیں تو الحاق سرٹیفکیٹ کی فوٹو کاپی جمع کروائیں۔
  • کلاس رومز، واش رومز اور وضو خانے کی صفائی اور طہارت کا معقول انتظام لازمی ہے۔
  • طالبات کے مدرسے میں مکمل شرعی پردے کا سخت انتظام — غیر محرم مردوں کا داخلہ سختی سے ممنوع۔
  • الحاق منظور ہونے کے بعد مین گیٹ پر "ملحقہ: جامعہ سیدہ خاتونِ جنت" کا سائن بورڈ لازمی — تصویر واٹس ایپ/ای میل پر بھیجنا ضروری۔
5
آن لائن اکیڈمی کے لیے خصوصی معیارات
  • آن لائن اکیڈمی کے مالک کو لائیو لوکیشن (Live Location) اور پی ٹی سی ایل یا بجلی/پانی/گیس کا بل الحاق فارم کے ساتھ منسلک کروانا ہوگا۔
  • اکیڈمی کی ویب سائٹ، سوشل میڈیا پیجز کے روابط جمع کروانا لازمی ہے۔
  • تمام طلبہ کے آن لائن کلاسز کا ٹائم ٹیبل جامعہ کو ارسال کریں — جامعہ کی ٹیم بطور خاموش مبصر کسی بھی وقت کلاس جوائن کر سکتی ہے۔
  • تمام اساتذہ کرام کی مکمل معلومات جامعہ کو فراہم کریں۔
  • طالبات کی کلاس میں ویڈیو کیمرہ بند رکھنے یا شرعی حدود کا خیال رکھنا لازمی ہے۔
6
نظم و ضبط اور اخلاقیات
  • مدرسے میں بچوں پر شدید جسمانی تشدد (مار پیٹ) کی سختی سے ممانعت ہے — شکایت پر الحاق خطرے میں پڑ سکتا ہے۔
  • کسی ایسے طالب علم کا داخلہ "ریگولر" بنا کر بھیجنا سختی سے ممنوع ہے جو مدرسے میں پڑھتا ہی نہ ہو — پکڑے جانے پر قانونی کاروائی ہوگی۔
  • جامعہ کو یہ مکمل اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی بھی وقت فزیکلی یا آن لائن (ویڈیو کال) معائنہ کرے۔
7
امتحانات کے قواعد و ضوابط
  • جامعہ سیدہ خاتونِ جنت کا مرکزی کیمپس مجید پارک، شاہدرہ ٹاؤن، لاہور میں واقع ہے — تمام امتحانی مراکز لاہور میں بنائے جاتے ہیں۔
  • بورڈ امتحانات: لاہور سے باہر کے طلبہ کو سال میں ایک مرتبہ لاہور آنا لازمی ہے۔
  • آن لائن امتحانات: جو طالب علم فزیکل امتحانات نہیں دے سکتا، شعبہ امتحانات آن لائن امتحان منعقد کر سکتا ہے۔
8
الحاق فارم اور دستاویزات کی ترسیل
  • الحاق فارم میں فراہم کردہ تمام معلومات کا 100 فیصد درست ہونا لازمی ہے۔
  • فارم مکمل کرنے کے بعد پرنٹ نکال کر دستخط اور مہر کے ساتھ جامعہ کے آفیشل پتے پر بذریعہ کورئیر/پوسٹ ارسال کریں۔
  • تمام مطلوبہ دستاویزات کا فارم کے ساتھ منسلک ہونا لازمی — کوئی دستاویز کم ہو تو الحاق روک دیا جائے گا۔
REQUIRED DOCUMENTS

مطلوبہ دستاویزات

الحاق فارم کے ساتھ درج ذیل تمام دستاویزات منسلک کریں — ناقص دستاویزات پر الحاق قبول نہیں ہوگا

مہتمم کا قومی شناختی کارڈ
CNIC اصل اور ویلیڈ کاپی
لازمی
دینی تعلیم کی سند / ڈگری
مہتمم و اساتذہ کی سند
لازمی
ادارے کے لیٹر پیڈ پر درخواست
سرکاری لیٹر ہیڈ پر
لازمی
100 روپے اسٹامپ پیپر
حلفیہ اقرار نامہ
لازمی
فیس ادائیگی کی رسید
بینک ٹرانزیکشن ID کے ساتھ
لازمی
پاسپورٹ سائز تصویر
مہتمم / ناظم اعلیٰ کی
لازمی
بائیں انگوٹھے کا نشان
فارم کے مخصوص خانے میں
لازمی
کرایہ نامہ (Rent Agreement)
اگر عمارت کرایے پر ہو
مشروط
سابقہ بورڈ کا الحاق سرٹیفکیٹ
اگر پہلے سے رجسٹرڈ ہو
مشروط
لائیو لوکیشن / یوٹیلیٹی بل
آن لائن اکیڈمی کے لیے
مشروط
ویب سائٹ / سوشل میڈیا لنکس
آن لائن اکیڈمی کے لیے
مشروط
تدریسی مواد کی فہرست
جو مضامین پڑھائے جاتے ہیں
لازمی
HOW TO APPLY

الحاق کا طریقہ کار

درج ذیل مراحل کو ترتیب سے مکمل کریں

1
فارمز ڈاؤنلوڈ اور مطالعہ کریں
اس صفحے سے تینوں الحاق فارمز HD PNG یا PDF میں ڈاؤنلوڈ کریں۔ تمام شرائط، معیارات اور ضروری دستاویزات کی فہرست غور سے پڑھیں۔
2
پیکیج منتخب کریں
اپنی ضرورت کے مطابق پیکیج ریحان (1 سال)، پیکیج تسنیم (2 سال) یا پیکیج فردوس (3 سال) میں سے کوئی ایک منتخب کریں۔
3
فیس ادا کریں
واٹس ایپ 03193154867 پر رابطہ کریں، بینک اکاؤنٹ نمبر لیں اور فیس ادا کریں۔ ٹرانزیکشن ID اور رسید محفوظ رکھیں۔
4
فارم مکمل بھریں
فارم نمبر 1 میں تمام خانے مکمل اور صحیح بھریں۔ ادارے کی تفصیلات، مہتمم کی معلومات، پیکیج کا نام اور فیس کی تفصیل درج کریں۔
5
تمام دستاویزات منسلک کریں
CNIC کاپی، دینی سند، لیٹر پیڈ درخواست، اسٹامپ پیپر، فیس رسید، پاسپورٹ تصویر، انگوٹھے کا نشان اور دیگر ضروری دستاویزات فارم کے ساتھ منسلک کریں۔
6
بذریعہ کورئیر/پوسٹ ارسال کریں
مکمل فارم اور دستاویزات بذریعہ کورئیر یا پوسٹ درج ذیل پتے پر ارسال کریں: مجید پارک، گلی نمبر 09، نزدیک گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول، شاہدرہ ٹاؤن، لاہور۔ ارسال کے بعد واٹس ایپ پر اطلاع دیں۔
DECLARATION

اقرار نامہ و شرائط

حلفیہ اقرار نامہ — مہتمم / ناظم
میں (مہتمم / ناظم) بحالت ہوش و حواس خمسہ حلفاً اقرار کرتا ہوں کہ میرے مدرسے / ادارے کا تعلق خالصتاً مسلک حق اہلسنت والجماعت (حنفی بریلوی) سے ہے اور ہم صرف اسی مسلک کی ترویج و اشاعت کرتے ہیں۔ میں عہد کرتا ہوں کہ میں جامعہ سیدہ خاتونِ جنت کی جانب سے جاری کردہ تمام احکامات، اصول اور قوانین کی مکمل پاسداری کروں گا۔

میں تسلیم کرتا ہوں کہ جامعہ سیدہ خاتونِ جنت کو یہ مکمل اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی بھی وقت میرے مدرسے کا فزیکلی (موقع پر آکر) یا آن لائن (بذریعہ ویڈیو کال) معائنہ (Checking) کر سکتی ہے، اور میں اس پڑتال کے دوران انتظامیہ کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کروں گا۔

میں ذاتی طور پر یا اپنے ادارے کی سطح پر کوئی ایسی سرگرمی یا غیر شرعی و غیر قانونی عمل نہیں کروں گا جس سے تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان اور جامعہ سیدہ خاتونِ جنت کے وقار، ساکھ یا مسلک کو نقصان پہنچے۔

میں یہ بھی جانتا ہوں کہ جامعہ کی خدمات کا دائرہ کار بنیادی طور پر میرے طلبہ کے داخلوں، امتحانات، رول نمبر سلپس، ٹیسٹ اور اسناد / ڈگریوں کے حصول میں معاونت فراہم کرنے تک محیط ہے۔

میں ان تمام شرائط کو من و عن تسلیم کرتے ہوئے اس الحاق فارم پر دستخط کر رہا ہوں۔
دستخط مہتمم / ناظم ________________________________
مہر ادارہ ________________________________
تاریخ ________________________________
EXAM RULES

امتحانات کے قواعد و ضوابط

جامعہ سیدہ خاتونِ جنت تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان سے باقاعدہ رجسٹرڈ ادارہ ہے

امتحانی مرکز
جامعہ کا مرکزی کیمپس مجید پارک، گلی نمبر 09، نزدیک گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول، شاہدرہ ٹاؤن، لاہور میں واقع ہے۔ اس لیے تنظیم المدارس کی جانب سے تمام طلباء و طالبات کے امتحانی مراکز لاہور میں ہی بنائے جاتے ہیں۔
بورڈ امتحانات (فزیکل)
داخلے کے وقت ہر طالب علم کو یہ واضح کرنا لازمی ہے کہ اگر وہ لاہور سے باہر کے رہائشی ہیں تو انہیں سال میں ایک مرتبہ بورڈ کے امتحانات دینے کے لیے لاہور آنا ہوگا۔
آن لائن امتحانات
اگر کوئی طالب علم کسی بھی وجہ سے بورڈ کے فزیکل امتحانات نہیں دینا چاہتا تو ان کی سہولت کے لیے شعبہ امتحانات جامعہ سیدہ خاتونِ جنت ان کے امتحانات آن لائن منعقد کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔
اہم نوٹ — داخلے کے وقت لازمی آگاہ کریں
ہر الحاق شدہ مدرسے کی ذمہ داری ہے کہ وہ داخلے کے وقت اپنے تمام طلبہ و طالبات کو امتحانی مراکز (لاہور) کے بارے میں مکمل آگاہ کرے۔ لاہور سے باہر کے طلبہ کو سال میں ایک مرتبہ لاہور آنے کی ضرورت ہوتی ہے — اگر یہ ممکن نہ ہو تو آن لائن امتحان کا آپشن موجود ہے۔ مزید تفصیل کے لیے واٹس ایپ 03193154867 پر رابطہ کریں۔
CONTACT US

رابطہ کریں

الحاق کے لیے آن لائن درخواست قبول نہیں — صرف واٹس ایپ یا فزیکل فارم بذریعہ کورئیر/پوسٹ

رابطہ کی تفصیلات
ڈاک کا پتہ / Postal Address
مجید پارک، گلی نمبر 09، نزدیک گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول، شاہدرہ ٹاؤن، لاہور، پاکستان
واٹس ایپ / فون نمبر
+92 319 3154867
ای میل ایڈریس
jamiasyedakhatunejannat@gmail.com
الحاق ویب سائٹ
affiliations.jamiakhatonejannat.online
مرکزی ویب سائٹ
jamiakhatonejannat.online
دفتری اوقات
پیر تا جمعہ — صبح 9:00 تا شام 5:00
ابھی واٹس ایپ کریں
قانونی تحفظ و سیکیورٹی نوٹس — Legal & Security Notice
جامعہ سیدہ خاتونِ جنت ایک قانونی طور پر رجسٹرڈ اسلامی تعلیمی ادارہ ہے جو تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان سے باقاعدہ منسلک و منظور شدہ ہے۔ یہ ادارہ خالصتاً اسلامی تعلیم، دینی خدمت اور امتِ مسلمہ کی فلاح کے لیے کام کر رہا ہے۔

کوئی بھی فرد، ادارہ یا تنظیم جامعہ سیدہ خاتونِ جنت کے خلاف کسی بھی قسم کی غلط فہمی پھیلانے، بہتان لگانے، یا جھوٹی اطلاع دینے کی کوشش کرے گا تو اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔ جامعہ کا ہر عمل اور اقدام شریعتِ اسلامی اور قانونِ پاکستان کے مطابق ہے۔

الحاق کا عمل مکمل طور پر شفاف، قانونی اور احتساب کے اصولوں پر مبنی ہے۔ جامعہ کسی بھی وقت کسی بھی الحاق شدہ ادارے کا معائنہ کر سکتی ہے۔ غلط معلومات یا دھوکا دہی پر فوری الحاق منسوخ اور قانونی کاروائی کی جائے گی۔